گزشتہ دنوں ریاست تامل ناڈو کے کنور علاقہ میں بھارتی فضایئہ کے ہیلی کاپٹر حادثہ General Bipin Rawat Chopper Crashمیں ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور انکی اہلیہ سمیت گیارہ لوگوں کی موت ہوگئی۔موت کے بعد انہیں ملک کے متعدد ریاستوں کے مختلف اضلاع میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اسی سلسلے کی ایک کڑی کے پیش نظر جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سبھاش چندر پارک میں ہندو جاگرن منچ کی جانب سے سی ڈی ایس بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہندو جاگرن منچ کے ضلع صدر انجو سنگھ سین نے کہا کہ بیپن راوت سمیت 11 ہلاکت سے ملک کے باشندے غمزدہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یپن راوت کو ملک کا پہلا سی ڈی ایس بنایا گیا تھا۔ اورانہوں نے ملک کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں ہیں ۔
مزید پڑھیں:Tribute to CDS General Bipin Rawat: جموں میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کو خراج عقیدت
اس موقع پر وشو ہند پرشد نے تمل ناڈو میں ہیلی کپٹر حادٽہ میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بیپن راوت ان کی اہلیہ اور دیگر دفاع افسران کے ہلاکت پر صدمے کا اظہار کیا۔