ETV Bharat / city

جموں خطے میں ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف تاجروں کا احتجاج - چھوٹے تاجروں کو برباد کر رہی ہے

احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ووٹ بینک میں اضافہ کرنے کے لیے جموں کے تاجروں کو برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔

Traders protest
تاجروں کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 5:02 PM IST

جموں خطے میں ایک سو سے زائد ریلائنس اسٹور کھولنے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا۔ تاجروں نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ضلع پونچھ کے بس اسٹینڈ پر مرکزی حکومت کا پتلا بھی جلایا۔ احتجاجیوں نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے ووٹ بینک میں اضافہ کرنے کے لیے جموں کے تاجروں کو برباد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔

تاجروں کا احتجاج

احتجاجیوں نے کہا کہ 'دیگر سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر جو رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہیں فائدہ پہنچارہی ہے۔ جموں میں ریلائنس اسٹور کھولنے کی اجازت دے کر حکومت رہنماؤں کو خوش کررہی ہے جب کہ چھوٹے تاجروں کو برباد کررہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جموں بند کال کو 20 سے زائد سیاسی و سماجی انجمنوں کی حمایت

انہوں نے مزید کہا کہ 'کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے چھوٹے تاجر مندی کے دور سے گزررہے ہیں اور اب حکومت اپنے کچھ لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ریلائنس اسٹور کھولنے جیسے فیصلے لے رہی ہے جسے ہم برداشت نہیں کریں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.