ETV Bharat / city

AJAKPC Reaction on Panchayat Empowement:'وقت کی ضرورت ہے کہ پنچایتی اداروں کو بااختیار بنایا جائیں'

author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:01 PM IST

Updated : Jan 25, 2022, 10:09 PM IST

جموں و کشمیر کے دیہی علاقوں میں کسی بھی تعمیر نو کے لیے اب اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی Building Plan Approval Mandatory قرار دیا گیا ہے، اس حوالے سے جموں وکشمیر انتظامیہ نے دیہی علاقوں میں رہائشی مکانات اور تجارتی عمارات کی تعمیر نو کی منظوری کے لیے حکام کو نامزد کیا ہے۔

time-to-empower-panchayat-institutions-in-j-and-k-says-all-jammu-and-kashmir-panchayat-conference
وقت کی ضرورت ہے کہ پنچایتی اداروں کو بااختیار بنایا جائیں

جموں کشمیر انتظامیہ نے پنچایت اداروں کو مزید بااختیار بنانے Empowering Panchayat Institutions in J&K کے غرض سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سرپنچوں کو اب مزید اختیار دئے ہیں۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اب گاؤں میں کسی بھی طرح کی تعمیراتی کام انجام دینے سے قبل پنچایت سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

جموں کشمیر انتظامیہ کے اس فیصلہ پر جموں کشمیر آل پنچایت کانفرنس کے صدر انیل شرما AJAKPC on Panchayat Empowerment نے کہا کہ جموں کشمیر انتظامیہ نے سرپنچوں اور پنچوں پر کوئی احسان نہیں کیا ہے، بلکہ پنچایت ایکٹ کے قانون کو نافذ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے دیگر سرکاری محکموں کے پاس فنڈز ہوتے ہیں تا کہ مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کی جا سکے، لیکن انتظامیہ نے جموں وکشمیر پنچایت کا صرف ڈھانچہ ہی بنایا ہے جس کے وجہ سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا " بعض اوقات ہم اتنے مجبور ہوجاتے ہیں کہ اگر کسی جگہ یا اپنے وارڈ میں کسی کی مدد کرنی ہو تو ہمیں اس وقت خاموش رہنا پڑجا تا ہے۔"

انہوں نے کہا " وزیر اعظم نے پنچایت سرپنچوں کے لیے بڑے بڑے وعدے کیے تھے،جس کی وجہ سے ہم لوگوں کے پاس ووٹ مانگنے گئے تھے۔"

مزید پڑھیں:Approval Required for Construction in Rural Areas: دیہی علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اجازت نامہ لازمی

انہوں نے کہا کہ وہ وعدے پورا نہ ہونے کے سبب انہیں لوگوں کی جانب سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگر سرکار پنچایت کے پنچوں کو کچھ فنڈز واگزار کرے تو پنچ وہ فنڈ لوگوں کی بھلائی کے لیے استعمال کرتے۔

وہیں نیشنل کانفرنس کے یوتھ رہنما عامر رسول ماگرے نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'جس طرح سے انتظامیہ نے پنچایت کو مزید با اختیار بنانے کی بات کہی تھی وہ زمینی سطح پر سچ ثابت نہیں ہوپائی ہے۔

ان کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے پنچایت نمائندوں کو بااختیار بنانے کے جھوٹے وعدے کئے ہیں۔

Last Updated : Jan 25, 2022, 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.