جہاں ڈاکٹر اس وائرس سے ڈرنے کے بجائے اس سے بچنے کے لیے احتیاط برتنے کی بات کر رہے ہیں تو وہیں جموں میونسپل کارپوریشن میں آپسی تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔
آزاد کونسلروں نے میونسپل کی کارگردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ کارپوریشن کے کانسلروں نے میونسپل کارپوریشن پر منتخب علاقوں میں فاگنگ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
کونسلر امت نے کہا کہ 'غریب بستیوں میں کارپوریشن کا صفائی ستھرائی پر قطعی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ جبکہ کارپوریشن کے پاس اپنی فوگنگ مشینیں نہیں ہے اور وہ مشینیں محکمہ صحت اور محکمہ ملیریا سے حاصل کی جارہی ہے۔ اور چند ہی علاقوں میں اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔