جموں کے پکا دنگا پتنگ بازار میں سینکڑوں قسم کی پتنگیں دستیاب ہیں جن میں دفعہ 370 کی پتنگ بھی شامل ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس بار پتنگوں پر دفعہ 370 کی نقش کاری کرنے کے بارے میں پتنگ بازار کے صدر ویریس مہاجن سے اس بارے میں تفصیلات جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ وہ چالیس برسوں سے پتنگ بیچنے کا کام انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بار ان کے گراہکوں نے دفعہ 370 کی پتنگ بنانے کی بڑی تعداد میں گزارش کی ہے جن کا تعلق جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں اننت ناگ، راجوری، پونچھ اور کشتواڑ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسی بنا پر انہوں نے دفعہ 370 کی پتنگ بنوائی اور ان کو کشمیر کے اننت ناگ ضلع بھی روانہ کیا۔
پتنگ بازار کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر عام لوگ ان کو اس طرح کی پتنگ بنانے کی مانگ نہیں کرتے تو شاید میں یہ پتنگ تیار نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ کافی خوش ہیں دفعہ 370 کی پتنگ دیکھ کر۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی آئینی دفعات کے خاتمے کے بعد ہی دفعہ 370 ملک اور بیرون ملک میں سیاست کا موضوع بنا ہوا ہے۔