ETV Bharat / city

Earthquakes in Doda جموں و کشمیر میں پانچ دنوں میں تیرہ ہلکے زلزلے کے جھٹکے - جموں و کشمیر زلزلہ

ضلع ڈوڈہ میں ہفتے کی صبح 9 بجکر 6 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ کی گئی۔ Earthquakes Strikes in Doda

جموں و کشمیر میں پانچ دنوں میں تیرہ ہلکے زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 12:15 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر میں گذشتہ چند دنوں سے لگاتار ہلکے درجے کے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق ڈوڈہ میں ہفتے کی صبح 9 بجکر 6 منٹ ایک اور زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی پانچ کلو میٹر تھی۔ حالانکہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquakes in Jammu and Kashmir

ضلع ڈوڈہ میں جمعے کے روز دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور سے قبل 24 اگست کو بھی اسی ضلع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تاہم ان زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبہر کرتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake strikes Jammu and Kashmir جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

واضح رہے کہ 26 اگست کو صبح 3 بجکر 28 منٹ پر جموں و کشمیر کے کٹرا میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 کی ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ Earthquake strikes Jammu and Kashmir

زلزلہ آنے پر اس بات کا خیال رکھیں: جب بھی آپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو بالکل بھی گھبرائیں نہیں۔ جس عمارت یا گھر میں آپ موجود ہیں اس سے باہر نکل کر کسی کھلی جگہ پر آجائیں۔ زلزلے کے دوران لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ یہ آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کھلی جگہ پر نہیں جا سکتے تو کسی میز یا مضبوط چیز کے نیچے بیٹھ جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.