ETV Bharat / city

جموں و کشمیر انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جیل بنانے کی تیاری میں - latest news kashmir

جموں و کشمیر انتظامیہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس جیل بنانے قواعد شروع کر دی ہے۔ یہ جیل جموں کے گاؤں دھروچن، تحصیل بھلوال میں بنائی جا ئے گی۔

The Jammu and Kashmir administration is preparing to build a jail equipped with modern technology
Jail
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 5:35 AM IST

Updated : Aug 13, 2021, 3:48 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ ایک ہائی سکیوریٹی جیل بنا نے کا منصوبہ تیا ر کر رہی ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی۔ جس کے لئے محکمہ مال نے 204 کنال سرکاری اراضی محکمہ جیل خانہ کو منتقل کر دی ہے۔

جیل کی تعمیر کے لئے 204 کنال 16 مرلہ سرکاری زمین کی منتقلی کی منظوری دی گئی ہے، جس میں خسرہ نمبر 917/896(43 کنال 7 مرلہ)، 596/2(13 کنال 1 مرلہ)، 600 (93 کنال 12 مرلہ)، 601 (06 کنال 18 مرلہ)، 607 (09 کنال 12 مرلہ)، 606 (8 کنال 1 مرلہ)، 608 (25 کنال، 01 مرلہ اور 597 (05 کنال، 4 مرلہ) پر مشتمل ہے۔

یہ جیل ضلع جموں کے ایک گاؤں دھروچن، تحصیل بھلوال میں بنائی جا ئے گی۔

مزید پڑھیں: بیساکھی کے سہارے چلنے والی فہمیدہ اختر، آنگن واڑی یونین کا سہارا

معلوم ہو کہ اس وقت جموں وکشمیر میں 13 فعال جیلیں ہیں۔ جن میں دو مرکزی جیلیں، نو ضلعی جیلیں، ایک خصوصی جیل اور ایک سب جیل شامل ہیں۔ ان میں سے ضلع کٹھوعہ کی ہیرا نگر سب جیل کو روہنگیا پناہ گزینوں کے قیام کے لیے ایک ہولڈنگ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Aug 13, 2021, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.