جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت سرمائی دارالحکومت جموں میں انتظامی کونسل نے کرایہ میں 19 فیصد اضافے کو آج منظوری دے دی۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں ٹرانسپورٹرز نے ایندھن قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر کرایہ میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
کشمیر ویلفیئر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تقریبا 80 ہزار گاڑیاں بشمول بسیں، ٹرک، ٹینکر، منی بسیں، سومو، ٹیکسی، ٹیمو ٹریولرز، آٹو رکشا وغیرہ کو لکھن پور سے اوڑی تک کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کرنے دیں گے۔
انتظامی کونسل کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، ٹول ٹکس اور کوڈ ۱۹ لاک ڈوان سے ہوئے نقصانات کے پیش نظر کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کونسل نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں اڈھائی برس قبل مسافر کرایہ میں اضافہ کیا گیا تھا۔