ETV Bharat / city

ادھم پور کی طالبہ تانیا گپتا نے پہلی پوزیشن حاصل کی - ادھم پور کی طالبہ تانیا گپتا

ادھم پور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کی طالبہ تانیہ گپتا نے پورے جموں صوبے میں سائنس اسٹریم میں 98.6فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

Tania Gupta of Udhampur topped the entire Jammu province in science stream
ادھم پور کی طالبہ تانیا گپتا نے پہلی پوزیشن حاصل کی
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 6:41 PM IST

جموں وکشمیر ایجوکیشن بورڈ کے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا، جس میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول ادھم پور کی طالبہ تانیا گپتا نے پورے جموں صوبے میں سائنس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ادھم پور کی طالبہ تانیا گپتا نے پہلی پوزیشن حاصل کی

تانیا گپتا نے 98.6 فیصد نمبر حاصل کرکے پورے جموں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔تانیہ گپتا ادھم پور شہر کے مکھرجی بازار کی رہائشی ہیں انکے والد محترم ایک اساتذہ ہیں اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

تانیا نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کو دیتے ہوئے کہا کہ والدین کی قربانی کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر پہنچ سکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال بھر دباؤ کے بغیر تعلیم حاصل کرکے بہتر نمبر حاصل کیا۔

تانیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور ملک کے ان تمام ضرورت مند اور غریب لوگوں کی دیکھ ریکھ کرنا چاہتی ہیں جو بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہیں۔

تانیہ گپتا نے 500 میں سے 493 اسکور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بچے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو بہتر بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 12ویں جماعت کے نتائج میں پانچ طالب علموں کے نمبرات برابر ہونے کی وجہ سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پانچ طالب علم ہیں، ان طالب علموں نے 98.6 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں، جن کے نام یہ ہیں: تانیا گپتا، کریتکا شرما، انشل ٹھاکر، ریبہ شمیم اور اسٹنزا شرب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.