ETV Bharat / city

Snowfall Increases Public Distress in Chenab Region: برفباری سے خطہ چناب میں عوامی مشکلات میں اضافہ - برفباری سے عوام زندگی متاثر

سابق وزیر و نیشنل کانفرنس زونل صدر سجاد احمد کچلو نے جموں و کشمیرمیں حالیہ برفباری Heavy Snowfall In Jammu and kashmir سے پیدا شدہ مسائل کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کرنے کا اہل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

سجاد احمد کچلو
سجاد احمد کچلو
author img

By

Published : Jan 9, 2022, 7:07 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے برفباری Heavy Snowfall In Jammu and kashmir جاری ہے۔ اس برفباری سے جہاں ایک طرف عام زندگی متاثر ہے تو وہیں دوسری جانب ٹریفک نظام میں خلل پڑا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے زونل صدر سجاد احمد کچلو نے لیفٹنٹ گورنر اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ برفباری سے پیداشدہ مسائل کا حل نکالیں۔

سابق وزیر و نیشنل کانفرنس زونل صدر سجاد احمد کچلو نے حالیہ برفباری سے پیدا مسائل کا ہنگامی بنیادوں پر ازالہ کرنے کا اہل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطہ چناب کے اضلاع ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں گزشتہ چار روز سے جاری مسلسل بارش و برفباری سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برفباری سے جہاں ایک طرف درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکیں بند ہیں وہیں متعدد علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔ جبکہ خطہ میں تیلبھی شدید قلت پائی جاتی ہے۔

کچلو نے کہا کہ کشتواڑ، ڈوڈہ و رام بن اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جبکہ کئی مسافر کشتواڑ و جموں میں درماندہ پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:Snowfall in Kishtwar: کشتواڑ میں دوسرے روز بھی برفباری کا سلسلہ جاری

سابق وزیر نے صوبائی و ضلع انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر پانی، بجلی و سڑک رابطوں کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا سے خطہ چناب میں تیل کی سپلائی بحال کرنے کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے نزدیکی طبی مراکز پر ادویات و راشن دکانوں پر وافر مقدار میں راشن دستیاب کرانے پر زور دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.