مرکز کے زیرانتظام ریاس جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں کووڈ۔19 کی وجہ سے بند تمام سکیم کو ایک بار پھر سے شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ سکیمز حکومت نے ہدایات دی ہے کہ ان تمام سینٹرز کو شروع کیا جائے جو لاک ڈاون کی وجہ سے بند تھے۔
اس ضمن میں ضلع ادھمپور میں یہ سکیمز آئی آر سی ٹی سینٹر اودھمپور میں بھی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے اور کثیر تعداد میں طلباء بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔
سینٹر کے صدر اندرا بترا نے کہا کہ کے او ایل اے سینٹر کو کورونا کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا لیکن اب حکومت نے گرین سگنل دے دیا ہے جس میں لڑکیوں کے لیے بالخصوص ٹیلرنگ، کٹنگ بالکل مفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیک وقت مختلف قسم کے کورسز کا انعقاد کیا جارہا اس سینٹر پر کیا جارہا ہے تاہم اس کے لیے ہاسٹل کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے ادھم پور کے بے روزگار نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرکز میں بڑی تعداد میں آئیں اور 'سکِل انڈیا' کے تحت چلنے والے کورسز سے استفادہ کریں۔