شیوسینا جموں و کشمیر یونٹ کے صدر منیش ساہنی کی قیادت میں کارکنان جموں توی ریلوے اسٹیشن پر ڈی ٹی ایم کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور بزرگ شہریوں کے لیے ریل کرایہ میں رعایت بحال نہ کرنے پر وزارت ریلوے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر 'بزرگ شہریوں کو ریل کرایوں میں رعایت بحال کرنے' کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ seeks restoration of rail ticket concession for senior citizens
مظاہرین نے ڈی ٹی ایم کو مرکزی وزیر ریلوے کے نام ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں بزرگ شہریوں کے لیے ریل کرایہ میں رعایت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ساہنی نے کہا کہ 'کورونا وبا کی آڑ میں مودی حکومت نے ملک کے بزرگ شہریوں کو ریل کرایہ میں دی جانے والی رعایت کو روک دیا ہے۔ وبائی مرض کے تین مراحل گزرنے کے بعد بھی یہ رعایت بحال نہیں کیا گیا۔ کورونا کے دور کے بعد ریلوے مسافروں کی بہت سی خدمات بحال کر دی گئی ہیں۔ Memorandum to Union Minister of Railways
- یہ بھی پڑھیں: Mallikarjun Kharge On Privatization Of Railways: 'ریلوے کی نجی کاری نہ کریں، اسے مضبوط کریں'
ساہنی نے کہا کہ 'ریل سفر سستا، قابل رسائی اور آرام دہ ہے اور ملک کے ہر حصے سے جڑا ہوا ہے۔ ملک کی تقریباً دو فیصد آبادی ریلوے سے روزانہ سفر کرتی ہے۔ جس میں بڑی تعداد بزرگ شہریوں کی ہے۔ ساہنی نے مزید کہا کہ 'مہنگائی کے اس دور میں بزرگ شہریوں کے لیے دوسروں پر انحصار کی وجہ سے اپنی روزی کمانا مشکل ہو گیا ہے۔ اس پر ریل کرایہ پر رعایت کو روکنا زیادتی ہے۔ احتجاج کرنے والے شیوسینا کے مظاہرین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر بین ریاستی سرکاری گاڑیوں میں بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفر کا بندوبست کریں۔'