ETV Bharat / city

Shiv Sena Activists Protest In Jammu: امرناتھ یاتریوں کو دھمکی دینے کے خلاف شیوسینا کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 3:11 PM IST

جموں و کشمیر شیوسینا یونٹ نے آج 30 جون 2022 سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کالعدم عسکری تنظیم ٹی آر ایف کی طرف سے دی گئی دھمکی کے خلاف احتجاج کیا۔ Shiv Sena Activists Protest In Jammu

امرناتھ یاتریوں کو دھمکی دینے کے خلاف شیوسینا کا احتجاجی مظاہرہ

جموں کشمیر شیوسینا صدر منیش ساہنی کی قیادت میں، پارٹی کارکنان نے جموں کے چھنی میں پارٹی کے ریاستی دفتر کے سامنے پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور پاکستان کا قومی پرچم نذرآتش کیا۔ شیوسینا جموں کشمیر کے صدر منیش ساہنی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کی کٹھ پتلی عسکریت پسند تنظیمیں امرناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کےلیے مذموم عزائم رکھتی ہیں جسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ Shiv Sena Activists Protest over threat on Amarnath Yatra

انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی امرناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھولے ناتھ کے عقیدت مند بڑی تعداد میں یاترا میں شامل ہوئے ہیں۔ ساہنی نے ملک دشمن عناصر کو خبردار کیا کہ وہ بھگوان شیو کے عقیدت مندوں کے عقیدے کو چیلنج کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر کی عام عوام بھی امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتریوں کے استقبال کے لیے تیار ہیں۔

ساہنی نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر میں تعینات سیکورٹی فورسز، مقامی شہریوں اور شیوسینکوں کی موجودگی میں کسی بھی ملٹنٹ تنظیم کو امرناتھ یاترا میں خلل ڈالنے کی ہمت نہیں ہے۔ ساہنی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام سیاسی، سفارتی اور کاروباری تعلقات کو فوری طور پر ختم کر دیں، جو دہشت گردی کو پروان چڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وہ انسانیت کا دشمن ہوتا ہے، اس لیے وہ تمام شیو بھکتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں یاترا کا حصہ بنیں اور دہشت گرد تنظیموں کو منہ توڑ جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Amit Shah likely to Visit Jammu: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 8 مئی کو جموں دورے پر

بتادیں کہ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر ٹی آر ایف نامی تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز بیان امرناتھ یاترا کے خلاف وائرل ہوا ہے۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس کا اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.