جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پاہو علاقے کو فوج نے محاصرہ میں لےکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق فوج کی 50 آر آر، سی ار پی ایف کی 183 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی مشترکہ ٹیموں نے پاہو گاؤں کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں گھر گھر تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: راجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو فوجی اہلکار ہلاک
اطلاعات کے مطابق فوج کو پاہو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں جانکاری موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی شروع کی گئی۔