ETV Bharat / city

خواتین سے جوش و خروش کے ساتھ امیت شاہ کی ریلی میں شرکت کی اپیل - بی جے پی خاتون مورچہ

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔

خواتین سے جوش و خروش کے ساتھ امیت شاہ کی ریلی میں شرکت کی اپیل

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 9:05 PM IST

جموں و کشمیر بی جے پی خاتون مورچہ کی ریاستی صدر سنگیتا ڈوگرہ نے جموں و کشمیر کی خواتین سے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ریلی میں جوق در جوق شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے امیت شاہ کے استقبال کے لیے بی جے پی مہیلا مورچہ کی کارکنان سے ریلی میں حصہ لینے اور وزیر داخلہ کا والہانہ استقبال کرنے کی اپیل کی ہے۔

سنگیتا ڈوگرہ کا کہنا ہے کہ ’’کروا چوت 24 اکتوبر کو خواتین کے لیے سب سے بڑا دن ہے اور بہت مصروف ہونے کے باوجود خواتین کو اس ریلی میں آنا چاہیے، تاکہ ہم تین طلاق جیسے قوانین کو منسوخ کرنے، خواتین کو ان کے حقوق دینے اور ہر میدان میں خواتین کو آگے لانے پر امیت شاہ کا شکریہ ادا کر سکیں۔‘‘

مزید پڑھیں: ڈرونز کی مدد سے فضائی سرویلینس

انکا مزید کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے نہ صرف ہندو بہنوں بلکہ دیگر اقلیتی فرقے سے وابستہ خواتین کے لیے بھی بڑے اور تاریخی فیصلے لیے ہیں۔ ’’اس لیے جموں و کشمیر کی خواتین سے ریلی میں شرکت کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’امیت شاہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پہلے جلسہ عام سے خطاب کے لیے یہاں آ رہے ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہونا چاہیے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.