جموں: جموں کشمیر میں ہر روز کئی لوگ سڑک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنواتے ہیں۔ بہت سے لوگ عارضی یا مستقل معذوری کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ آج بھی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساؤجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں جنہیں جموں میڈیکل کالج منتقل کیا گیا۔ اس دردناک حادثے کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ Road Accident Jammu and Kashmir
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور پونچھ کے سابق رکن اسمبلی اعجاز جان سے جموں میڈیکل کالج کے احاطے میں سڑک حادثات کی بڑھتی شرح پر ردعمل جاننے کی کوشش کی کہ نیشنل کانفرنس کے دور حکومت سے لے کر آج تک سڑک حادثات کو روکنے کے لئے معقول انتظامات کیوں نہیں کئے جا رہے ہیں۔ Road Accidents Increasing in Jammu and Kashmir
انہوں نے کہا کہ 'یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک روز قبل ہی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پونچھ ضلع کا دورہ کیا،گورنر کے دورہ پونچھ سے ایک دن پہلے سڑک کی مرمت کی گئی جبکہ دیگر سڑکوں کی مرمت نہیں ہوئی۔ اس سے قبل بھی وادی چناب میں سڑکوں پر حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ ہر شخص سوچنے پر مجبور ہے کہ ان سڑکوں کی حالت کب بہتر ہوگی۔ اتنے حادثات پیش آنے کے بعد ان سڑکوں پر خونی رقص جاری ہے اور حادثات میں کمی لانے کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں ۔خطہ چناب اور پیر پنجال کے بالائی علاقوں کی سڑکوں کی ابتر حالت انتظامیہ کی توجہ طلب کر رہی ہے۔
سڑکوں کی ایسی حالت جموں و کشمیر سے ہر روز سرخیوں میں ہوتی ہیں۔ ان سڑکوں پر حادثات میں کمی لانے کیلئے حکومت کو خصوصی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے اور ایسے حادثات مزید نہ ہوں۔