رواں سال موسم سرما میں غیر متوقع طور پر موسم خشک رہنے کی وجہ سے پورے خطے میں سرد ترین ہواؤں کے باعث عوام کو ازحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ دو دنوں سے جاری بارش اور برفباری سے پورے جموں و کشمیر میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، خصوصاً خطہ پیر پنجال کی عوام کو حد درجہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما سابق وزیر عبدالغنی ملک NC Abdul Ghani Malik نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
نہشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما نے کہا کے پورے پیر پنجال خطہ کے برفانی علاقوں خاص طور پر پونچھ اور راجوری اضلاع میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اس پسماندہ اور پہاڑی علاقے میں اشیاء خوردونوش کی کمی ہمہ وقت محسوس کی جا رہی ہے، پسماندہ اور سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں انسانی زندگی مشکل ہے کیونکہ جغرافیائی اعتبار سے یہ دونوں اضلاع دشوار گزار پہاڑوں پر مشتمل ہیں اور یہی ایک بنیادی وجہ ہے کہ خطہ پیر پنجال جموں وکشمیر کے دوسرے علاقوں کی نسبتاً ہر اعتبار سے کافی پسماندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موسم کو دھیان میں رکھتے ہوئے تمام راشن ڈپووں پر ضرورت کے مطابق مناسب راشن کو دستیاب رکھا جائے تاکہ اس پسماندہ خطہ کے عوام کو اشیاء خوردونوش مناسب قیمتوں پر بروقت دستیاب ہو سکیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ شدید برفباری کی وجہ سے سڑک رابطے منقطع ہونے کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے منفی اثرات انسانی زندگیوں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
انہوین نے کہا کہ پیر پنجال کے بالائی علاقں میں شدید برفباری سے پینے کا نظام اور بجلی نظام پوری طرح سے متاثر ہوا ہے،جس کی وجہ سے لوگوں کو زبردست مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Traffic Restored on Jammu-Srinagar National Highway: جموں سرینگر قومی شاہراہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے بحال
انہوں نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلد از جلد ان اضلاع میں بجلی اور پانی کی سپلائی کو بحال کیا جائے۔ اس کے علاوہ راجوری پونچھ اضلاع کے حلقے اور دیگر علاقوں میں راشن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ برفباری والے علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں اور ان علاقوں میں لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرے تاکہ ان سردی کے ایام میں لوگ پریشانی میں مبتلا نہ ہو۔