جموں: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل یعنی 24 جولائی کو جموں کشمیر کے یک روزہ دورہ پر وارد ہورہے ہیں جہاں وہ جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے گلشن گراؤنڈ میں وجے دیوس کے موقع پر شہید پریوار سمان تقریب میں بطور مہمان خصوصی حصہ لیں گے۔ Rajnath Singh to Visit Jammu
مزید پڑھیں:
میجر جنرل ریٹائرڈ ایس کے شرما نے کہا کہ جموں صوبے کی سرکردہ شخصیات اور سیکورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ 24 جولائی کی سہ پہر کو راج ناتھ سنگھ بی جے پی دفتر تریکوٹہ نگر کا دورہ کریں گے تاکہ پارٹی کے منتخب سینیئر لیڈروں کے ساتھ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کی تیاریوں اور جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔