ETV Bharat / city

جموں وکشمیر میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 9:53 AM IST

اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رقیق احمد خان نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح تاریخی سطح پرپہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور جموں وکشمیر میں روزگار کے مواقعے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ یہاں پر نجی وسرکاری سطح پر نوکریاں نہیں، تعلیم یافتہ نوجوان سخت ذہنی تناو کا شکار ہیں۔

اپنی پارٹی
اپنی پارٹی

اپنی پارٹی یوتھ ونگ نے جموں وکشمیر میں بڑھتی بے روزگاری اور سرکاری محکمہ جات میں خالی پڑی آسامیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی نائب صدر رفیق احمد خان نے کہاکہ بے روزگاری کی شرح تاریخی سطح تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان مایوسی کا شکار ہیں اور جموں وکشمیر میں روزگار کے مواقعے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خود کوتنہا محسوس کر رہے ہیں۔یہاں پر نجی وسرکاری سطح پر نوکریاں نہیں، تعلیم یافتہ نوجوان سخت ذہنی تناو کا شکار ہیں۔

اپنی پارٹی

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے سب انسپکٹروں کی بھرتی کےلئے جو آسامیاں مشتہر کی گئیں ہیں اُس میں کم سے کم عمر 18سال اور زیادہ سے زیادہ 28سال رکھی گئی ہے جوکہ سراسرنا انصافی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ عمر کی حد پر نظرثانی کر کے یہ 35سال کی جانی چاہئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان اِس میں حصہ لے سکیں۔

انہوں نے کہاکہ حکام جموں وکشمیر کے اندر زمینی حقائق کو نظر انداز کر کے اے سی کمروں میں بیٹھ کر من مانہ فیصلے کر کے لیکر نوجوانوں کے مستقبل کو برباد نہ ہونے دیں۔انہوں نے متنبہ کیاکہ اگر فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو اپنی پارٹی یوتھ ونگ سڑکوں پر آئے گی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وادی چناب کے اندر پن بجلی پروجیکٹوں، شاہراوں کے توسیع پروجیکٹوں یا سرکاری ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو نظر انداز کیاجارہاہے۔ ہنر اور غیر ہنر یافتہ نوکریوں میں غیر مقامی لوگوں کو ترجیح دی جارہی ہے جوکہ نا انصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے اندر بھی مقامی نوجوانوں کو روزگار نہیں دیاجارہا۔

رفیق خان نے بتایاکہ مختلف سرکاری محکموں میں 93,456نان گزیٹیڈ اور 27,242گزیٹیڈ آسامیاں خالی ہیں جنہیں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پورا کیاجانا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر مختلف محکمہ جات میں آسامیاں مشہتر کی جائیں اور فاسٹ ٹریک بنیادوں پر بھرتی ہوتو جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کو کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے۔

انہوں نے 3045درجہ چہارم آسامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کل 8574آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں جن میں سے 3045کے نتائج ظاہر نہیں کئے گئے۔ جن اُمیدواروں نے اپلائی کیاتھا وہ پریشان ہیں اور حکومت کی طرف سے کوئی معقول جواب نہ ملنے پر وہ متفکر ہیں۔ اس معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عہدوں پر تقرری کے عمل میں تیزی لائی جانی چاہئے۔

مزید پڑھیں:اپنی پارٹی کے کارکنوں کو انتخابات کےلیے تیار رہنے کا مشورہ

پریس کانفرنس میں ریاستی جنر ل سکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، طفیل چوہدری، صوبائی صدر جموں یوتھ ونگ وپل بالی، صوبائی صدر جموں اسٹوڈنٹ ونگ انوج منہاسبھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.