جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے سب ڈویژن درماڑی میں 'محکمہ جل شکتی' کے عارضی ملازمین نے احتجاج کیا۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ کے چند عارضی ملازمین کو 12 وائچرز کا رائڈر لگا ہے، جس سے عارضی ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: گیلانی کی وفات: کشمیر میں سخت بندشیں جاری
مظایرین نے میڈیا سےبتایا کہ 25 ستمبر کو ڈیویژن کمشنر آفس کے باہر ایک دن کا مظاہرہ کیا جاٸے گا۔مظاہرین کاکہنا ہے کہ 'مینی مم ویجز ایکٹ' جو اب تک جموں کشمیر میں نافذ نہیں کیا گیا ہے اس کو بھی جلد از جلد نافذ کیا جائے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورے نہیں کیے گئے تو ایک بار پھر جموں و کشمیر میں عارضی ملازمین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔