مرکز کے زیر انتظام جموں میں آج سخت گیر موقف رکھنے والے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے جواہر لال یونورسٹی کے طلبہ کے ساتھ یکجہتی دکھانے والے طلبہ کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاج کررہے ڈوگرہ فرنٹ کے کارکنان نے پاکستان اور ان کے حامیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا۔
ڈوگرہ فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'احتجاج کر رہے طلبہ نے کشمیر کو آزادی دینے کے حق میں بینر اٹھا رکھا تھا جو کہ ملک کے خلاف ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'کشمیر کو عسکریت پسندی سے آزادی اور پاکستان سے آزادی ہی میں سب کا بھلا ہے۔'
واضح رہے کہ قومی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔