ETV Bharat / city

Raja Mehmood Khan held a Protest in Jammu: جموں میں پہاڑی ریزرویشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ - جموں میں پہاڑی ریزرویشن کو لیکر احتجاج

جموں کے گاندھی نگرعلاقہ میں پہاڑی ریولوشنری موومنٹ کی طرف سے پہاڑی ریزرویشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ اس دوران راجا محمود نے مطالبہ کیا کہ تمام پہاڑی بولنے والوں کو ریزرویشن کا فائدہ دیا جانا چاہیے۔

جموں میں پہاڑی ریزرویشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 4:23 PM IST

جموں کشمیر کہ سرمائی دارالحکومت جموں کے گاندھی نگر علاقہ میں آج پہاڑی ریولوشنری موومنٹ کی طرف سے پہاڑی ریزرویشن کے حق میں احتجاج کیا گیا۔ جموں وکشمیر پہاڑی ریولوشنری موومنٹ کے صدر راجا محمود اقبال خان نے مرکزی سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی آبادی بھی گجر آبادی کی طرح بے یار و مددگار ہے اور مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ موجودہ حکومت ان کے دیرینہ مطالبے کو عملی جامہ پہنا کر ریزرویشن دے گی جب کہ ماضی میں کئی مرکزی وزیر، مقامی حکومتوں نے ریزرویشن دینے کے وعدے کیے ہیں لیکن آج تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ جس طرح گجر آبادی جموں وکشمیر میں مشکلات کی زندگی گزار رہی ہے تو وہیں پہاڑی طبقہ بھی ان مشکلات سے دوچار ہے۔ جس طرح گجر آبادی ریزرویشن کی حق دار ہے اسی طرح پہاڑی آبادی بھی اس کی مستحق ہے۔

جموں میں پہاڑی ریزرویشن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

راجا محمود نے مطالبہ کیا کہ تمام پہاڑی بولنے والوں کو ریزرویشن کا فائدہ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لون بھٹ اور میر اقوام جو پہاڑی بولتی ہیں انہیں پی ایس پی ریزرویشن سے محروم کیا گیا ہے جب کہ وہ ان اضلاع میں وہ لوگ صدیوں سے آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقوام کو ذات کی بنیاد پر ریزرویشن کی افادیت سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جو آئین ہند کے آرٹیکل 14 کی سراسر پامالی ہے۔ موصوف نے کہا کہ اگر یہ لوگ پہاڑی زبان بولنے والے ہیں تو انہیں کس بنیاد پر انتظامیہ نے محروم کیا ہے اور انہیں پی ایس پی سرٹیفکیٹ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کا فوری حل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.