ETV Bharat / city

پونچھ: مختلف پارٹیوں کے رہنما پی ڈی پی میں شامل - pooch news

سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی میں پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے درجنوں مقامی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں نے شمولیت اختیار کی۔

http://10.10.50.70:6060/reg-lowres/21-August-2021/jk-poo-01-manyworkersofotherpoliticalpartiesinmanditehsiljoinedthepdp-vis1-byt2-jkc10005_21082021172654_2108f_1629547014_491.mp4
s
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 10:10 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دور دراز علاقے ڈنوں گام براچھڑی سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے کارکنان نے بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین شمیم احمد گنائی کی رہائیش گاہ پر پیپل ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔

دیکھیں ویڈیو

ان میں نیشنل کانفرنس اور کانگرس سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے نیشنل کانفرنس اور کانگرس نے عوام کا استحصال کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ ان سے اپنا حساب لیں۔

منظور حسین کی سربراہی میں جن رہنماؤں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی ان میں ممتاز احمد نجار، غلام احمد بھٹ، نائب سرپنچ غلام احمد بھٹ سمیت دیگر کے اسماء شامل ہیں۔

پارٹی میں شامل ہونے کے بعد یہ عہد کیا کہ بلاک ترقیاتی کونسل چیرمین اور پی ڈی پی ضلع صدر شمیم احمد گنائی کے ساتھ مل کر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔ اس دوران شمیم احمد گنائی نے تمام لوگوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔

مزید پڑھیں: بی جے پی نے ملک کے سبھی اداروں کو یرغمال بنالیا ہے: محبوبہ مفتی

موقع پر شمیم احمد گنائی نے کہاکہ وزیر اعظم کالا چشمہ اتار کر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے انتظامیہ کو متحرک کریں تاکہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے وفا ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.