ETV Bharat / city

Pakistani Drone with Payload Shot Down:پولیس نے کٹھوعہ میں’میڈ ان نارتھ کوریا‘ پاکستانی ڈرون مار گرایا

ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن راجباغ کے تحت آنے والے تالی ہریا چیک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے ایک ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا،انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈرون کو مار گرایا گیا۔ Pakistani Drone with Payload Shot Down in Jammu and Kashmir's Kathua District

ڈرون
ڈرون
author img

By

Published : May 29, 2022, 11:53 AM IST

جموں وکشمیر پولیس نے اتوار کی صبح کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں ایک پاکستانی ڈرون کو مارگرایا جس کے بعد بی ڈی ایس اسکارڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے پولیس اسٹیشن راجباغ کے تحت آنے والے تالی ہریا چیک علاقے میں سیکورٹی فورسز نے سرحد پار سے ایک ڈرون کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا،انہوں نے بتایا کہ سلامتی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈرون کو مار گرایا گیا۔Pakistani Drone with Payload Shot Down in Jammu and Kashmir's Kathua District

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مستعد اہلکاروں نے ایک بڑی دہشت گردانہ کارروائی کو ٹالتے ہوئے ایک پاکستانی ڈرون مار گرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرون سے ایک مشتبہ شئے بھی ملی ہے جس کی جانچ پڑتال کی خاطربم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Drone From Pakistan Spotted in Arnia: ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ، ڈرون کو واپس بھگایا

دریں اثنا اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ نے بتایا کہ کٹھوعہ کے تالی ہریا چیک علاقے میں اتوار کی صبح ایک مشتبہ ڈرون کی نقل وحرکت کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ مستعد پولیس اہلکاروں نے ڈرون پر فائرنگ کرکے اُس کو مار گرایا جبکہ ڈرون کے ساتھ ایک مشتبہ شئے بھی برآمد کی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.