ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اودھم پور میں دیویکا ندی پر بن رہی سیویج پلانٹ کے پروجیکٹ کی بھومی پوجن کی۔ پوجن کے بعد انہوں نے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کیا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت کےتحفظاتی منصوبہ کے تحت ادھم پور میں دیویکاندی کے ساحل پر 179 کروڑ کی سیویج پلانٹ کا کام شروع کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر نے اس منصوبہ کی تعمیر کو ڈیزائن کے حساب سے اور وقت پر مکمل کرنے کے لیے زور دیا۔
ادھم پور کی عوام اس منصوبے سے خوش نظر آرہی ہے اور انہیں امید ہے کہ مرکزی حکومت اس طرح کے اور بھی منصوبوں پر کام کریگی۔