ETV Bharat / city

PHE Daily Wagers Protest in Jammu: مستقل ملازمت کے لیے پی ایچ ای ملازمین کا احتجاج

پی ایچ ای ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں بی جے پی صدر جموں و کشمیر رویندر رینہ کی رہائش گاہ گاندھی نگر کے باہر احتجاج کیا PHE Daily Wagers Protest in Jammu۔ اس دوران مظاہرین نے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا Regularization of PHE Daily Wagers ہے۔

phe-daily-wagers-stage-protest-in-jammu-seek-regularization-and-other-benefits
نوکری مستقلی کے لیے پی ایچ ای ڈیلی ویجر ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 9, 2022, 10:27 PM IST

جموں: محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یعنی جل شکتی کے ڈیلی ویجروں نے اپنے مطالبات کے حق میں آج بی جے پی صدر جموں و کشمیر رویندر رینہ کی رہائش گاہ گاندھی نگر کے باہر ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا۔PHE Daily Wagers Protest in Jammu

نوکری مستقلی کے لیے پی ایچ ای ڈیلی ویجر ملازمین کا احتجاج

احتجاجی ملازمین اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ریگولرائزیشن کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین جب گاندھی نگر پہنچے تو وہاں پولیس کی دستے بھی موقع پر پہنچ گئے تاکہ کوئی گڑ بڑی نہ ہو۔

نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ایچ ای یونائیٹڈ فرنٹ کے ایک کارکن نے کہا کہ وہ بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا کو اپنے مطالبات کے حوالے سے میمورنڈم سونپنے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ محکمے میں پچھلے 25 برسوں سے بخوبی اپنے خدمات انجام دیے رہے ہیں تاہم آج تک انہیں مستقل نوکری فراہم نہیں کی گئی۔Regularization of PHE Daily Wagers

احتجاجیوں نے ریگولرائزیشن، دہلی یو ٹی کے برابر جموں و کشمیر میں کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ اور زیر التوا اجرتوں کو جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ملازمین نے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس لیکن حکومت ان کی دیرانہ مانگ کو پورا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران رویندر رینہ بھی اپنی رہائش گاہ سے باہر آئے اور مظاہرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ہزار پی ڈی ڈی محکمے میں یومیہ اجرت ملازمین کو ایل جی انتظامیہ نے ریگولرائز کے لیے احکمات صادر کیے ہیں جو قابل ستائش قدم ہے۔

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح پی ایچ ای یومیہ اجرت ملازمین کو بھی مستقل کیا جانا چاہیے تاکہ ان کے مسائل کا ازالہ ہوجائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.