ETV Bharat / city

پونچھ: علاقوں میں بنکرز بنائے جانے کا مطالبہ - پونچھ

گاوں والوں نے کہا کہ ہمارا گاوں پاکستانی فوج کی چوکیوں کے سامنے پڑتا ہے جب بھی گولا باری ہوتی ہے ہم لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمارے پورے گاوں میں صرف ایک ہی بنکر بنایا گیا ہے۔

پونچھ: علاقوں میں بنکرز بنائے جانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Oct 7, 2019, 2:13 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ دیگوار سیکٹر میں پاکستانی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کے علاوہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر موٹر داغے۔

پونچھ: علاقوں میں بنکرز بنائے جانے کا مطالبہ

موٹر داغے جانے سے گاوں 'باسی' میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے تاہم بھارتی فوج نے پاکستان کی ہر حرکت کا معقول جوب دیا۔

اس گولا باری میں کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن موٹر داغے جانے سے گاوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

وہیں گاوں والوں نے بتایا کہ 'ان دنوں ہم لوگ اپنے کھیتوں میں کاشتکاری کرنے جاتے ہیں لیکن جب بھی ہم کھیت میں کام کرنے جاتے ہیں، پاکستان فوج ارادتا ہم لوگوں کو پریشان کر نے کے لیے گولے داغنا شروع کر دیتے ہیں۔

گاوں والوں نے بتایا کہ 'اس علاقے میں اکثر پاکستانی فوج کی جانب سے گولا باری کی جاتی ہے، ہم لوگوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ سے ان علاقوں میں بنکرز بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم ہمارے مطالبات پر کوئی غور نہیں کر رہا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارا گاوں پاکستانی فوج کی چوکیوں کے سامنے پڑتا ہے جب بھی گولا باری ہوتی ہے ہم لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمارے پورے گاوں میں صرف ایک ہی بنکر بنایا گیا ہے'۔

انہوں نے انتظامیہ سے دیگوار سیکٹر کے گاوں میں زیادہ سے زیادہ بنکرز بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Intro:Body:

nmuddassui

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.