ETV Bharat / city

Maharaja Hari Singh Birth Anniversary مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کا فیصلہ، جموں میں جشن - جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ

جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر 23 ستمبر کو انتظامیہ کی جانب سے تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ Maharaja Hari Singh birth anniversary to be holiday says J&K LG

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کا فیصلہ، جموں میں جشن

author img

By

Published : Sep 16, 2022, 3:34 PM IST

Updated : Sep 16, 2022, 4:38 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں ایل جی انتظامیہ کی جانب سے مہا راجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری طور پر تعطیل کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس سلسلہ میں بہت جلد نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ حکومت کے فیصلہ کے بعد جموں کے مختلف علاقوں میں جشن منایا جارہا ہے۔

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر سرکاری تعطیل کا فیصلہ

جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر 23 ستمبر کو انتظامیہ کی جانب سے تعطیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے بعد یووا راجپوت سبھا اور بی جے پی کے رہنماؤں نے بتایا کہ ایل جی منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کے موقع پر سرکاری تعطیل دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلہ میں 23 ستمبر سے قبل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: LG on Maharaja Birthday Holiday مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل دینے پر ایل جی رضا مند، نرمل سنگھ

آج یووا راجپوت سبھا کے بینر تلے جموں میں نوجوانوں نے جشن منایا اور بی جے پی کے دعوؤں کی مذمت کی جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی نے چھٹی کےلیے مطالبہ کیا تھا۔ یووا راجپوت سبھا کے سینئر رہنما ستویر سنگھ منہاس نے کہا کہ آج جموں و کشمیر کا ہر ایک شہری خوش ہیں لیکن بی جے پی اس خوشی میں سیاسی فائدہ تلاش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کے موقع پر عام تعطیل کے فیصلہ سے عوام خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایل جی منو ج سنہا نے عوام کی دیرینہ مانگ کو پورا کرنے کا یقین دلایا اور 23 ستمبر سے قبل سرکار کی جانب سے اس حوالے سے باضابط طور پر ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

Last Updated : Sep 16, 2022, 4:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.