ETV Bharat / city

'پاکستان، جموں و کشمیر میں عسکریت پسند داخل کرانے کی فراق میں'

دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال اب تک متعدد اعلیٰ کمانڈروں سمیت 128 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

Pak repeatedly trying to send militants from launching pads, such attempts will be foiled: J-K DGP
'پاکستان، جموں و کشمیر میں عسکریت پسند داخل کرانے کی فراق میں'
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو جموں و کشمیر میں داخل کیا جائے لیکن سیکیورٹی اجنسیاں پاکستان کے تمام منصوبوں کا معقول جواب دے رہی ہیں۔

دلباغ سنگھ سرحدی ضلع پونچھ کے دورے پر تھے۔ جس دوران انہوں نے پولیس لائن میں افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بعدازاں انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول سے بڑی تعداد میں پاکستانی درانداز بھارت میں داخل ہونے کی کوششیں کر رہے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز پاکستان کی ہر کوشش ناکام بنا رہے ہیں۔

'پاکستان، جموں و کشمیر میں عسکریت پسند داخل کرانے کی فراق میں'

انہوں نے کہا 'پاکستان میں موجود عسکری لانچنگ پیڈ پر کثیر تعداد میں عسکریت پسند موجود ہے جو بھارت میں داخل ہونے کے فراق میں ہے لیکن ہمارے جوان پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنا رہے ہیں۔'

انہوں کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر عسکری مخالف کاروائیاں جاری ہے اور رواں ماہ کشمیر میں مختلف تنظیموں کے 48 عسکریت پسند ہلاک کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں امسال ابتک متعدد اعلیٰ کمانڈروں سمیت 128 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حزب المجاہدین سے تھا۔

دلباغ سنگھ نے کہا ہلاک شدہ 128 عسکریت پسندوں میں 70 کا تعلق حزب المجاہدین سے جبکہ 20 جیش محمد اور 20 لشکر طیبہ سے تعلق رکھتے تھے۔

انہوں نے اس موقع پر عسکری مخالف کاروائیوں کے لئے پولیس و دیگر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.