ETV Bharat / city

پونچھ میں تیز رفتار ٹیمپو نے کار کو ماری ٹکر

پونچھ کے شیر کشمیر پل پر ایک تیز رفتار اوور لوڈ ٹیمپو نے ایک کار کو زبردست ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

پونچھ میں تیز رفتار ٹیمپو نے کار کو ماری ٹکر
پونچھ میں تیز رفتار ٹیمپو نے کار کو ماری ٹکر
author img

By

Published : Jul 2, 2021, 4:12 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے شیر کشمیر پل پر باراتیوں سے بھری ایک تیز رفتار ٹیمپو نے ایک ویگنار کار کو زبردست ٹکر مار دی۔ راحت کی بات یہ رہی ہے کہ اس خطرناک حادثے میں بیس سے زائد لوگوں کی جان بچ گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق جمعرات کی شام کو ایک باراتیوں سے بھری ٹیمپو پونچھ نگر سے باہر جارہی تھی اور شیر کشمیر پل پر تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سامنے سے آرہی ایک ویگنار کار کو دیکھتے ہی ٹیمپو ڈرائیور کا توازن کھو گیا۔ جس کے بعد بے قابو ٹیمپو نے کار کو ٹکر مار دی اور حادثے کا شکار ہو گئی۔ غنیمت یہ رہی کہ اس حادثے میں کسی طرح کی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، حالانکہ گاڑی کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ: سڑک حادثہ میں ڈرائیور کی موت

وہیں حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق اگر ٹیمپو کار سے نہیں ٹکراتی تو وہ پل پر چل رہے راہ گیروں کو اپنے زد میں لے لیتی اور ساتھ میں ٹیمپو میں سوار بیس سے پچیس لوگوں کی بھی جان جا سکتی تھی لیکن کار سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ رونما ہونے سے بچ گیا۔

وہیں اطلاع کے مطابق ٹیمپو ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے۔ جہاں کووڈ رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے ٹیمپو میں زیادہ لوگوں کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہے وہاں ٹیمپو میں بیس سے زائد لوگوں کے سفر کرنے پر کسی نے دھیان نہیں دیا۔ لیکن راحت کی بات یہ رہی ہے کہ اس حادثے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.