ETV Bharat / city

جموں: کووڈ پروٹوکول کو نظر انداز کرکے ٹیکہ کاری مہم جاری

author img

By

Published : May 27, 2021, 8:57 PM IST

جموں میں آج متعدد نوجوانوں نے کورونا وائرس ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے کورونا کا ٹیکہ لگوایا۔لیکن اس دوران یہاں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہوتی ہوئی نظر آئی۔

کووڈ پروٹوکول کو نظر انداز کرکے ٹیکہ کاری مہم جاری

کورونا کی ٹیکہ کاری کا پانچواں مرحلہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی 1 مئی سے شروع ہوگیا تھا ۔ جس میں 18 سال سے 44 عمر کے ہر شخص کو ٹیکہ لگایا گیا تھا۔ تاہم بعد میں ٹیکہ کی کمی سے جموں میں اس عمل کو بند کرنا پڑا تھا اور اب پھر سے ایک بار ٹیکہ کاری کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

جس کے تحت جموں میں آج متعدد نوجوانوں نے کورونا وائرس مخالف ٹیکہ کاری مہم میں حصہ لیا۔ جموں کے ٹی آر سی دفتر میں پہلے سے رجسٹریشن کرانے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان سپورٹ رجسٹریشن کرنے والے افراد نے ٹیکہ کاری کے اس مرحلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تاہم ٹیکہ کاری کے دوران کورڈ پروٹوکول کا خیال نہیں رکھا گیا۔ جسکے لئے وہاں پر موجود لوگوں نے محکمہ صحت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ جبکہ محکمہ صحت کے ملازمین نے عوام کو سماجی دوری نہ رکھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر میں کوروناوائرس کی موجود صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کورونا ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹیکہ کاری مہم کو رفتار دینے کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایت بھی جاری کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.