نیشنل ہیلتھ مشن اسکیم کے تحت محکمہ صحت میں کام کرنے عارضی ملازمین نے آج جموں میڈیکل کالج کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی عارضی ملازمت میں توسیع کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:نوکری کی مدرت بڑھائی جائے: این ایچ ایم ملازمین
ملازمین نے کہا کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے پیش نظر انہیں آج سڑکوں پر آنا پڑرہا ہے۔ احتجاجی ملازمین نے کہا کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران اپنے آپ کو خطرے میں ڈال کر کام کیا لیکن آج انہیں نوکری سے نکال دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:جی ایم سی اننت ناگ میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس طلبہ کا احتجاج
مظاہرین کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے انہیں کام کرنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔
احتجاجی ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ملازمت کی مدت بڑھا دی جائے تاکہ ان کی روزی روٹی جاری رہے۔