ETV Bharat / city

پونچھ: نہرو یوا کیندر کی جانب سے ریلی - منڈی شاہد افضل اور شکیلہ بیگم

ریلی کا مقصد فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت نوجوانوں کو منشیات کی بری لت سے دور کرنا ہے اور ان کو صحیح راہ دکھانا ہے۔

ریلی
ریلی
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 7:33 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں نہرو یوا کیندرا پونچھ کی جانب سے آزادی کا امرت مہااتسو کے زیر اہتمام ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی

ریلی کو نائب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس دوران بوائز ہائر سیکنڈری اسکول منڈی کے بچے و گرلز ہائیر سکینڈری اسکول منڈی کی بچیوں نے ریلی میں شمولیت کی۔

یوتھ کلب سے منسلک ماحلہ منڈل کے نوجوانوں اور خواتین نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی میں نیشنل یوتھ والنٹیئر منڈی شاہد افضل اور شکیلہ بیگم اس موقع پر موجود رہیں۔

اس‌ دوران یوتھ کلب کے تحصیل صدر منڈی سرفراز احمد نے کہا کہ یہ ریلی تحصیل کمپلیکس منڈی سے مندر بازار منڈی تک نکالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ: بچے کی لاش کو قبر سے کیوں نکالا گیا؟

ریلی کا مقصد فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت نوجوانوں کو منشیات کی بری لت سے دور کرنا ہے اور ان کو صحیح راہ دکھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹ انڈیا مومنٹ کے تحت پورے جموں و کشمیر میں ایسی ریلیوں کا انعقاد کر نوجوانوں کو متاثر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بری راہ چھوڑ کر مین اسٹریم میں شامل ہو جائیں۔ انہوں‌ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی انتظامیہ کے حکم کے مطابق ایسی سرگرمیاں سرانجام دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.