جموں کے شہیدی چوک میں واقع کاظمی منزل میں آج نویں محرم الحرام کے موقع پر انجمن شیعیان نے اس دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔
اس موقع پر قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ خصوصی دعا و اذکار کا بھی اہتمام کیا گیا۔
انجمن شیعیان کے بانی مولانا جلال حیدر نقوی نے ای ٹی وی بہارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حسین کے ذکر سے مظلوموں کی دادرسی اور پریشان حال دلوں کا علاج ممکن ہے جہاں بھی دنیا میں ظلم اور بدعنوانی کا دور دورہ ہے وہاں حضرت حسین کا ذکر جاری ہے اور بدعنوانی کے خلاف آواز آٹھائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت حسین کی تعلیمات پر پورے دنیا میں عمل کرنے سے تمام مشکلات کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کربلا محض ایک جنگ نہیں بلکہ یہ ایک پیغام ہے کہ ظلم و ستم کو برداشت کرنا بھی ظلم ہے۔