جموں وکشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہوئی برفباری کی وجہ سے بند مغل شاہراہ کی بحالی کے لیے سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ موسم صاف رہنے پر جلد ہی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے Mughal Road Traffic Update بحال کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں ہوئی برفباری کی وجہ سے دوسرے روز بھی مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی۔جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ پر تعینات میکینکل شعبہ کی جانب سے شاہراہ کی بحالی کے لیے برف ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے،جس کے چلتے پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن کی جانب سے مغل شاہراہ کو پیر کی گلی Peer Ki Gali تک صاف کر دیا گیا ہے جبکہ شوپیاں کی جانب سے بھی شاہراہ سے برف ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ شعبہ کے ایک اعلیٰ آفیسر نے بتایا کہ مغل شاہراہ کی بحالی کے لیے پیر کی گلی تک محکمہ نے برف ہٹائی ہے۔
مزید پڑھیں:Snowfall in Kashmir: وادی کشمیر میں برفباری سے درجہ حرارت میں کمی
وہیں ایس او ٹریفک شوپیاں نے بتایا کہ شوپیاں کی جانب سے بھی برف ہٹانے کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ موسم ساز گار رہنے پر شاہراہ سے برف ہٹانے میں مزید ایک دن لگے گا۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک کی بحالی اعلیٰ حکام کے فیصلے کے مطابق ہی ہوگئی۔
ہم آپ کو بتادیں کہ محکمہ موسمیات Meteorology Department نے پیشن گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں 5 دسمبر کو برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے۔