جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے حکومت کی جانب سے کی جارہی مسلسل کوششوں کے درمیان گورنر ستیہ پال ملک نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے ٹوئٹ کرکے کہا'کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے'۔
بتا یا جا رہا ہےکہ گورنر نے وزیر اعظم کے ساتھ ریاست میں مختلف ترقیاتی پروگراموں اور وہاں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ملک نے ریاست میں حالت کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بتاتے ہوئے حال ہی میں کہا تھا کہ حکومت ریاست کے لوگوں کے مفاد اور فلاح و بہبود کو ذہن میں رکھ کر کام کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست کے دیہات تک رسائی بنانے کے لئے سرپنچوں سے مل کر ان کے مسائل کا پتہ لگایا ہے۔
انہوں نے سرپنچوں سے لوگوں کی ضروریات کے متعلق بھی پوچھا ہے ۔