ETV Bharat / city

Congress Leaders Resign جموں و کشمیر کانگریس کے مزید تین سابق ارکان اسمبلی مستعفی - غلام نبی آزاد

یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ کے سابق ممبر اسمبلی میر ملک، سابق ایم ایل سی سبھاش گپتا اور شام لال بھگت نے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ more Congress Leaders announced resignation From Party

کانگریس کے مزید تین سابق ممبران اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 6:58 PM IST

سرینگر: غلام بنی آزاد کے کانگریس سے علیحدگی کے بعد پارٹی سے لیڈران اور کارکنان کا مستعفی ہونے کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے۔ اب اس میں ایک اور کڑی کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے مطابق ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے تین سابق ممبران اسمبلی نے پارٹی ہائی کمان کو خط کے ذریعے استعفیٰ دینے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ Three More Congress MLAs Announced Resignation

یو این آئی اردو رپورٹ کے مطابق پیر کے روز سابق ممبران اسمبلی کٹھوعہ میر ملک، سابق ایم ایل سی سبھاش گپتا اور شام لال بھگت نے کانگریس سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز نئی دہلی میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد پارٹی کے سینئر لیڈران نے غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔

غلام نبی آزاد کے قریبی ساتھی جی ایم سروری نے بتایا کہ مزید تین کانگریس لیڈران نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ہمیں بھی اُس کی کاپی بھیجی ہے۔ اُن کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران متعدد لیڈران کی آزاد گروپ میں شمولیت کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Azad resigns from all Congress posts غلام نبی کانگریس کے عہدوں سے ہوئے ’آزاد‘، راہل گاندھی کو لتاڑا

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند ، سابق وزراء عبدالمجید وانی، موہن لال شرما ، گرور رام ، سابق ایم ایل اے بلوان سنگھ نے نئی دہلی میں غلام نبی آزاد کے ساتھ ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ چار ستمبر کو جموں دورے کے دوران مذکورہ لیڈران بھی کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.