انہوں نے کہا کہ مودی نے جموں و کشمیر کا دو بار دورہ کیا ہے لیکن ایک بار بھی وہ لوگوں کے حق میں کوئی بھی بات نہیں کر پائے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندانی راج نے جموں و کشمیر کو لوٹ لیا ہیں۔
بشیر احمد نے مودی کے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر نریندر مودی کو ایسا لگتا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کو لوٹ لیا ہیں تو ان کو اس بات کی تحقیقات پچھلے چار سالوں میں کرنی چاہیں تھی'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'بدقسمتی سے مودی جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، بی جے پی نے پی ڈی پی کے ساتھ الحاق کر کے حلومت بنائی اور آج مودی ایسے بے بنیاد الزام لاگا رہے ہیں'۔