جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں آج بہت سے لوگوں نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی کے رہنما منجیت سنگھ نے کہا کہ ان کا مقصد ضلع میں پارٹی کو مضبوط بنانا ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا کہ وہ ضلع میں اپنی پارٹی کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور جس طرح آج اودھم پور کے لوگوں کی بڑی تعداد نے منجیت سنگھ کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے اس سے انہیں حوصلہ ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع اُدھم پور پنچایتی سطح پر بھی اپنی پارٹی کو مستحکم کرنے اور ساتھ آنے والے کارکنوں کے حوصلے بڑھانے کے لیے اس طرح کی اور بھی میٹنگز منعقد کریں گے۔
غلام نبی آزاد کے سوال پر منجیت سنگھ نے کہا کہ مذکورہ معاملہ کانگریس کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر وہ کچھ بھی کہنا نہیں چاہتے۔ لیکن اگر کوئی اپنی پارٹی میں آنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم ہے۔