پولیس سپرنٹنڈنٹ تیجندر سنگھ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس شخص کا نام یشبیر سنگھ ہے۔ جس کا کوڈ ڈون ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہم ''ریورس انالیسس'' کے ذریعہ اس شخص تک پہنچے اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص نشے کا عادی بھی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے یہ افواہ پھیلائی تھی کہ شہر میں پیٹرول پمپ بند ہوجائیں گے کیوں کہ جنگ ہونے والی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ جن لوگوں سے اس نے بات کی تھی ان سب سے بھی بیانات لیے جارہے ہیں۔
ایس پی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس شخص کے پرانے کئی کریمنل ریکارڈ بھی ہیں۔
پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔