جموں وکشمیر پولیس نے بتایا کہ جموں میں ازدواجی تنازعہ پر مبینہ طور پر کی گئی فائرنگ سے دو بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ضلع کٹھوعہ کا رہائشی روہت کمار اپنے بھائی امت کمار کے ساتھ جموں کے چوادی علاقہ میں اپنی بیوی کےساتھ ہوئے جھگڑے کو ختم کرنے کے لئے آیا ہوا تھا تاہم اس دوران ہوئی بحث کے دوران روہت کمار کی بیوی کے بھائی کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دونوں بھائی موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق تین سے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ملزم ارون کھلر کو گرفتار کیا گیا پولیس نے دو ہتھیار بھی ضبط کئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں لاشوں کو پوسٹ ماٹم کے لیے جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔ بعد میں لاشیں آخری رسومات کے لیے لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
- مزید پڑھیں:جموں میں آشا ورکرز یونین کا زوردار احتجاج
- راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد
اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔