مہا نومی یا دُرگا نومی آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔
ہم آپ کو بتا دیں کہ مہا نومی، نوراتری فیسٹیول کے 9 ویں دِن منایا جاتا ہے۔ اس دِن دُرگا کی پوجا کی جاتی ہے۔ مہا نومی کی پوجا کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ یہ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔
نوراتری کا نواں دن Masiddhidatri کے بھی نام کیا جاتا ہے۔ ہندو وایات کے مطابق درگا نے اپنے عقیدت مندوں کو کئی سدھیوں کے ساتھ آشیرواد دیا تھا۔
ملک بھر کی طرح وادی کشمیر میں بھی مذہبی جوش وخروش اور عقیدت کے ساتھ مہا نومی مہا نومی یا دُرگا نومی منائی گئی۔ ادھمپور میں بھی عقیدت مندوں نے سادگی کے ساتھ مہانومی پوجا کی۔
ہر سال دیویکا ساحل پر لوگوں کا ایک بڑا اجتماع دیکھتا جاتا تھا۔ لیکن رواں برس لوگوں نے یہ تہوار بڑی سادگی سے منایا گیا۔
وادی کشمیر میں اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب شری ماتا دھرگا ناگ مندر سرینگر میں منعقد ہوئی، جہاں کشمیری پنڈتوں نے پوجا پاٹ کی تقریب میں شرکت کی۔ یہاں آنے والے بیرون ریاستوں کے عقیدت مندوں نے کہا کہ وہ بغیر کسی خوف کے اپنے مذہبی امور انجام دے رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن میں قائم مارٹنڈ سوریا مندر میں گزشتہ روز دُرگا آشٹمی اور آج مہانوامی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعہ پر صبح کے اوقات میں مٹن کی چوٹی پر قائم برگ شکھا مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر مقامی پنڈت اشوک سدھا نے کہا کہ ہم یہ تہوار ہر برس دھوم دھام سے مناتے ہیں، تاہم گزشتہ کئی دنوں سے کشمیر میں حالات خراب ہونے کے نتیجے میں کئی ہندو وادی سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ مٹن ہمیشہ سے ہندو مسلم سکھ اتحاد کی علامت کے طور پر دنیا بھر میں جانا جاتا رہا ہے، لیکن کچھ شر پسند عناصر ہندو، مسلم، اور سکھ اتحاد کو زق پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ اس بھائی چارے کو قائم رکھنے کی ہر حال میں ضرورت ہے۔
کشتواڑکے سرکوٹ گوری شنکر مندر میں بھی مہا اشٹمی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران ہندو سماج کے لوگوں نے گزشتہ نو روز سے روزہ رکھ کر آج آخری دن پر کنیا پوجن کے ساتھ ساتھ کشتواڑ کے تمام مندروں میں پوجا،بھجن ، کیرتن کرتے ہوئے اس دن کو منایا۔ اس دن پر گوری شنکر مندر کے مہاتما رام شرن داس مہاراج نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی نو دن نوراتری منائے گئے اور آج آخری دن پر ماتا درگا کی پوجا کے ساتھ ساتھ کنیا پوجن کی گئی۔
شمالی قصبہ ہندواڑہ کے بدکل میں بدکلی ماتا کے مندر پر جعرات کو مہانومی نوراتری کا بڑے جوش وخروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سرینگر اور دیگر اضلاع سے آئے پنڈت برادری نے بدکلی مندر پر حاضری دیکر پوجا پارٹ کی۔ مہانومی موقع پر پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے بدکلی مندر جاکر پوجا پارٹ کی۔ اس موقع پر بدکلی مندر پر سکیورٹی کا بدوبست کیا گیا اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے تمام تر اقدام کئے گئے تھے۔