ETV Bharat / city

Madrasa Teacher Arrested in Kishtwar پاکستان کو خفیہ جانکاری فراہم کرنے کے الزام میں مدرسہ ٹیچر گرفتار - کشتواڑ میں مدرسہ کے استاد گرفتار

جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ایک مدرسہ کے استاد کو پڑوسی ملک پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ Madrasa teacher arrested in Kishtwar

پاکستان کو خفیہ معلومات دینے پر مدرسہ استاد گرفتار

author img

By

Published : Sep 4, 2022, 9:11 AM IST

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ایک مدرسے کے استاد کو مبینہ طور پر پاکستان میں مقیم عسکریت پسندوں کو سیکورٹی تنصیبات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، حکام نے ہفتہ کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ قاری عبدالواحد (25) کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ اور ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ Madrasa Teacher Arrested in Kishtwar

کشتواڑ پولیس، 11 آر آر، سی آر پی ایف 52 بی این نے مشترکہ آپریشن کے تحت اسے گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق دول علاقے کا رہنے والا عبدالواحد اپنی بیوی اور سات ماہ کے بیٹے کے ساتھ داد پیٹھ گاؤں کے ایک مدرسے میں مقیم تھا۔ اس کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے حکام نے کہا کہ ملٹری انٹیلی جنس نے ابتدائی طور پر ایک مشتبہ شخص کی موجودگی کے بارے میں معلومات اکٹھی کی تھیں جو سرحد پار معلومات فراہم کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Arrested Sopore: سوپور میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس، ملٹری انٹیلی جنس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کی مشترکہ پوچھ گچھ کے دوران واحد نے دسمبر 2020 سے کشمیر جنباز فورس (KJF) کے لیے کام کرنے اور سیکورٹی تنصیبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کا اعتراف کیا۔ وہ سوشل میڈیا پر کے جے ایف کمانڈر طیب فاروقی عرف عمر کے رابطے میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.