ETV Bharat / city

منوج سنہا نے بندورکھ میں جے ایم سی کی میٹریل ریکوری سہولیت کا افتتاح کیا - jammu latest news

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج بندورکھ جموں میں میٹریل ریکوری سہولت کا افتتاح کیا۔ اس یونٹ میں جموں میں ٹھوس فضلہ کے انتظام کے بہترعمل، ماحولیاتی استحکام اور جموں شہر میں پیدا ہونے والے کوڑے کو آسانی سے الگ کرنے، ضایع کرنے اور پروسیسنگ کی سہولت فارہم ہوگی ۔

منوج سنہا نے بندورکھ میں جے ایم سی کی میٹریل ریکوری سہولیت کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Jul 16, 2021, 10:42 PM IST

اس ہونٹ میں نئی سہولت کو جدید کارکردگی پر مبنی مشینری سے آراستہ کیا گیا ہے، تا کہ خشک فضلہ سے 100 فیصد بازیابی حاصل کی جا سکے ۔

اس سے شہر میں روز بروز پیدا ہونے والے کچرے ، گتے اور پلاسٹک وغیرہ کے تمام قسم کے کاغذی فضلہ کو جمع کرنے اور الگ کرنے میں آسانی ہو گی۔

منوج سنہا نے بندورکھ میں جے ایم سی کی میٹریل ریکوری سہولیت کا افتتاح کیا

اس موقع پر لفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی سہولت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے حکومت کی کوششوں کی تکمیل کرے گی اور جموں و کشمیر صاف بھارت مشن کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا ۔

لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت یو ٹی میں پائیدار شہری مستقبل کیلئے ویسٹ منیجمنٹ کی طرف توجہ دے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ' ہم ماحولیاتی استحکام کیلئے تخلیقی فضلہ کے انتظام کی حکمت عملیوں کی تشکیل میں مستقل کوششیں کر رہے ہیں ،اس کے علاوہ ماحولیات کے تحفظ کو اپنے ترقیاتی منصوبے کا لازمی جُز بنا رہے ہیں ۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ اس سہولت کو معاشی طور پر پائیدار سماجی و تکنیکی ماڈل بنانے کیلئے مختلف خصوصیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ یہ فضلہ اٹھانے والوں ، فضلہ جمع کرنے والوں اور متعلقہ ری سائیکلرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون نظام کے طور پر بھی کام کرے گا ۔

جے ایم سی کے مئیر چندر موہن گپتا نے کہا کہ جموں میونسپل کارپوریشن اپنے دائرہ اختیار میں ٹھوس فضلہ جمع کرنے ، نقل و حمل اور ضائع کرنے کے موثر طریقوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

آپ کو بتادیں حال ہی میں لفٹیننٹ گورنر نے این اے ایف ای ڈی کے تعاون سے کوٹ بھلوال میں 80 کروڑ روپے کی انٹی گریٹڈ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ سہولت کا ای فاونڈیشن رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما ، چیف سیکرٹری ارون کمار مہتہ ، پرنسپل سیکرٹری برائے حکومت ایچ اینڈ یو ڈی ڈی دھیرج گپتا ، ایڈیشنل ڈی جی پی مکیش سنگھ ، ڈویژنل کمشنر جموں راگھو لانگر ، ڈپٹی کمشنر جموں اشول گرگ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

ڈپٹی مئیر جے ایم سی محترمہ پورنما شرما ، کمشنر جے ایم سی اونی لواسہ ، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چئیرمین روہت کھجوریہ اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.