ETV Bharat / city

ایل جی کی راکیش پنڈتا کے اہل خانہ سے ملاقات - مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے 2 جون کو علاقے ترال میں بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے میونسپل کونسلر اور بی جے پی رہنما راکیش پنڈتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار کنبہ سے اظہار یکجہتی کیا۔

اہل خانہ سے ملاقات
اہل خانہ سے ملاقات
author img

By

Published : Jun 13, 2021, 9:50 AM IST

میونسپل کمیٹی ترال کے ہلاک شدہ صدر کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری انتظامیہ مرحوم راکیش پنڈتا کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے غمزدہ افراد کے لواحقین کو مجرمین کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کی اعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کے اس گھناؤنے واقعہ کو انجام دینے والوں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مرحوم پنڈتا کے لواحقین کے لئے 40 لاکھ روپے امداد کی منظوری دی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری نتیشور کمار، ڈویژنل کمشنر جموں اور ڈاکٹر لنگرڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ بھی لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے راکیش پنڈتا کو دو جون کو اس وقت عسکریت پسندوں نے ترال میں ہلاک کیا تھا جب وہ سیکورٹی کے بغیر اپنے دوست کے گھر آئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.