ETV Bharat / city

LG Inaugurates Booster Dose Drive: جموں و کشمیر میں کووڈ-19 بوسٹر ڈوز کا آغاز

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا Manoj Sinha نے آج جموں صوبے میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں بوسٹر ویکسین مہم کا آغاز LG Manoj Sinha Inaugurates Booster Dose کیا۔ اس موقع پر ایل جی نے بوسٹر ڈوز کی خوراک لی ہے۔

LG Inaugurates Booster Dose Drive
:جموں و کشمیر میں کووڈ-19 بوسٹر ڈوز کا افتتاح
author img

By

Published : Jan 10, 2022, 9:57 PM IST

ملک کے باقی حصوں کی طرح جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیر کے روز کووڈ -19 ویکسن کی تیسری ویکسین کی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا Covid-19 Booster Dose Begins in J&K۔

اس مہم میں محکمۂ صحت کے صف اول کے کارکنوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز کی ویکسین Covid-19 Booster Dose سی جائی گئی۔

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں صوبے میں گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر میں بوسٹر ویکسین مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایل جی نے بوسٹر ڈوز کی خوراک لی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، فیملی ویلفیئر اینڈ امیونائزیشن جموں و کشمیر، ڈاکٹر سلیم الرحمان کے مطابق، اہل مستفید آن لائن یا موقع پر کسی بھی ویکسینیشن سائٹ پر اندراج کر سکتے ہیں اور بوسٹر ڈوز لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم 20 فیصد مستفیدین، جنہوں نے 2021 کے اپریل ماہ میں کووڈ ویکسین دوسری خوراک لی تھی وہ کووڈ کی تیسری ڈوز یعنی کووڈ بوسٹر لے سکتے ہیں۔

وہیں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر Director Health Services Kashmir نے سرینگر کے پی ایچ سی جواہر نگر میں اس مہم کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ کشمیر نے اس موقع پر کہا کہ بوسٹر جاب میں ترجیحی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو دی جا رہی ہے کیونکہ وہ انفیکشن کے خطرے سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے ہیلتھ کیئر ورکرز محفوظ رہیں گے تو ہم عوام کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لینے کے لیے تمام لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور بوسٹر ڈوز لینا چاہیے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے مزید بتایا کہ محکمہ نے 1 لاکھ اہل آبادی کو بوسٹر جابس کا انتظام کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر راتھر نے کہا، "جو بزرگ ٹیکہ کاری مراکز تک نہیں آسکتے، ان کے لیے ہم ڈور ٹو ڈور ڈرائیو شروع کریں گے"۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.