ETV Bharat / city

Father Son Killed in Landslide: ریاسی میں تودے کی زد میں آکر باپ بیٹا ہلاک - باپ بیٹے کی موت واقع ہوگئی

جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔Landslide Kills Father-

ریاسی میں تودے کی زد میں آکر باپ بیٹا ہلاک
علامتی تصویر
author img

By

Published : Jul 14, 2022, 5:20 PM IST

جموں: ریاسی ضلع کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے گرنے سے باپ بیٹے کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ ریاسی کے ارناس علاقے کے تھیلو کلاد گاؤں میں پیش آیا۔Father Son Killed in Landslide اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ باپ بیٹے کی شناخت 65 سالہ محمد شفیع اور 30 سالہ راشد کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ بدھ کے روز گاؤں کے پاس کہیں جا رہے تھے کہ اس علاقے میں شدید بارش ہوئی اور وہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنس گئے۔ بعد ازاں دیہاتیوں نے موقع پر پہنچ کر نعشیں نکال لیں جس کے بعد وہاں صف ماتم بچھ گئی۔ Landslide Kills Father-Son Duo

معلوم ہوا ہے کہ خانہ بدوشانہ زندگی گزارنے والے محمد شفیع کے کنبے میں یہی دو افراد کماونے والے تھے۔ جس وقت وہ لینڈ سلائیڈ کی زد میں آئے انکے ساتھ ایک گائے بھی تھی جو ان کے ساتھ ہی لقمۂ اجل بن گئے۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور سماجی گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کنبے کی بازآبادکاری کیلئے فوری اقدامات کریں۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : Old Man Dies in Landslide: تودہ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.