اس پروگرام میں ضلع ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انڈر ٹریننگ اسٹوڈنٹز نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر یعقوب میر، ڈاکٹر شبنم، ڈاکٹر جاوید گیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بیٹی کے بنا گھر میں خوشی نہیں ہوتی اور جس گھر میں بیٹی نہیں اس گھر کا ماحول ہی عجیب ہوتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جن گھروں میں بیٹی ہے ان گھروں میں ترقی، برکت اور خوشحالی ہوتی ہے۔'
کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'لاڈلی بیٹی اسکیم بہت اچھی اسکیم ہے۔ اس اسکیم سے لوگوں کو کافی فائدہ ہے۔'