ETV Bharat / city

Poor Sanitation Plagues Jammu Residents:جموں کے قاسم نگر میں صفائی ستھرائی کا فقدان - قاسم نگر علاقہ میں وارڈنمبر 48 میں مقیم لوگ گندگی سے پریشان

جموں شہر کے قاسم نگر علاقہ میں وارڈنمبر 48 میں مقیم لوگوں نے کہا کہ قاسم نگر علاقہ کے وارڈ میں بالخصوص گلی کوچوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو ئے ہیں، لیکن جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔Lack of sanitation in Qasim Nagar, Jammu

قاسم نگر جموں میں صفائی ستھرائی کا فقدان

author img

By

Published : May 22, 2022, 6:39 PM IST

جموں شہر کے قاسم نگر علاقہ میں مقامی لوگوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جموں شہر میں سوچھ بھارت ابھیان مہم پوری طرح سے مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔Lack of sanitation in Qasim Nagar Jammu

قاسم نگر جموں میں صفائی ستھرائی کا فقدان

قاسم نگر کے وارڈنمبر 48 میں مقیم لوگوں نے کہاکہ مذکورہ وارڈ بالخصوص گلی کوچوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو ئے ہیں، لیکن جموں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ کالونی سے بہنے والا نالہ گندگی سے بھر چکا ہے جس کی وجہ سے معمولی بارش کے دوران پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے جبکہ گزشتہ پانچ برسوں سے جموں میونسپل کارپوریشن نے مذکورہ علاقہ میں کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔ اراکین نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عام لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

وہاں پر موجود خواتین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ملک میں صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں سوچھ بھارت ابھیان مہم کو شروع کیا تھا، لیکن جموں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مذکورہ مہم جموں شہر میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔ لوگوں نے ریاستی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جانی پور علاقہ میں صفائی ستھرائی کے لیے جموں میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: People Face Difficulties Due To Lack Of Roads In Ganderbal: کنگن کے علاقے برینڈار چھترگل میں سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.