دراصل، جموں کی سٹی کورٹ نے جموں کے ایس ایس پی کو ہدایت دی ہے کہ 7 نومبر سے پہلے اس وقت کی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔
واضح رہے کہ رسانہ ریپ و قتل کیس میں ایک ملزم وشال جنگوترا کو پٹھان کوٹ نے ثبوت نہ ملنے پر بری کر دیا تھا، لیکن اب وشال کے ساتھیوں نے کورٹ میں کرائم برانچ پر زبردستی وشال کے خلاف بیان دینے کے معاملے پر ایف آئی آر درج کراکر کاروائی کی مانگ کی ہے، جسے اب کورٹ نے ثبوت کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے جموں کے سابق ایس ایس پی کرائم برانچ رمیش کمار جالا کو اس وقت کی کرائم برانچ کی ایس آئی ٹی ٹیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف وکیل انکر شرما کا کہنا ہے کہ عدالت کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمین پر ریپ کرنے کا الزام محض الزام ہے اسے ثابت نہیں کیا جاسکا ہے۔